وزیر اعلیٰ بلوچستان کا گورنمنٹ پرنٹنگ پریس کے کنٹرولر پرویز احمد کے صاحبزادے کی شہادت پر افسوس کا اظہار

جمعہ 17 نومبر 2017 21:42

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا گورنمنٹ پرنٹنگ پریس کے کنٹرولر پرویز احمد کے ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے ائیر پورٹ روڈ بم دھماکے میں زخمی ہونیوالے گورنمنٹ پرنٹنگ پریس کے کنٹرولر پرویز احمد کے صاحبزادے کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیںنعمان پرویز کی شہادت کا سن کر بے حد دکھ پہنچا ہے جو دہشت گردی کا شکار ہوئے، وزیر اعلیٰ نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلندکرے اور سوگوار خاند کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :