اسلام آباد میں آپریشن کی تیاری مکمل

جڑواں شہروں کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، پولیس، ایف سی اور رینجرز اہلکار فیض آباد پہنچ گئے

muhammad ali محمد علی جمعہ 17 نومبر 2017 21:28

اسلام آباد میں آپریشن کی تیاری مکمل
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 نومبر2017ء) اسلام آباد میں آپریشن کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کروانے کیلئے اسلام آباد کے علاقے فیض آباد میں جاری تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے دھرنے کو ختم کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دھرنا ختم کروانے کیلئے فیض آباد پر آپریشن کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جڑواں شہروں کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے پولیس، ایف سی اور رینجرز اہلکار فیض آباد طلب کر لیے گئے ہیں۔ فیض آباد اور آئی8کے مکینوں کوغیرضروری گھرسےباہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ فیض آباد مری روڈ پر دکانداروں کو کل دکانیں نہ کھولنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ آپریشن کے پیش نظر اسلام آباد کے داخلی راستوں کو عام ٹریفک کے لیے بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔