ڈائریکٹر ایڈمیشن جامعہ سندھ جامشورو نے ماسٹر ڈگری پروگرامز 2018ء میں داخلے کیلئے میرٹ لسٹ جاری کردی

جمعہ 17 نومبر 2017 21:35

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) ڈائریکٹر ایڈمیشن جامعہ سندھ جامشورو نے ماسٹر ڈگری پروگرامز 2018ء میں داخلے کے لیے پری انٹری ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی دوسری میرٹ لسٹ جاری کردی ہے جو سید غلام مصطفی شاہ ایڈمنسٹریشن بلاک (اے سی ٹو) کے سامنے لگائی گئی ہے، جاری لسٹ جامعہ سندھ کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی لسٹ موجود ہے، کامیاب امیدوار داخلہ فیس جمع کرانے کے لیے 17 نومبر سے 24 نومبر 2017ء تک چالان فارم حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :