سامراج کے گماشتہ ایجنٹو ں نے مسلم لیگ (ن) کے اقتدار میںآتے ہی سازشو ں ، دھرنوں کا سلسلہ شروع کر دیا تھا،سید زمان شاہ

نواز شریف نے ملک کی معیشت کو مضبوط کیا، اورنج ٹرین ، گرین بس سروس ، ہیلتھ کارڈ ، موٹرے وے کا جال بچھایا،پریس کانفرنس

جمعہ 17 نومبر 2017 21:35

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) مسلم لیگ (ن) حیدرآباد ڈویژن کے صدر سید زمان شاہ نے کہا ہے کہ سامراج کے گماشتہ ایجنٹو ں نے مسلم لیگ (ن) کے اقتدار میںآتے ہی سازشو ں ، دھرنوں کا سلسلہ شروع کر دیا تھا، نواز شریف نے ملک کی معیشت کو مضبوط کیا، پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، اورنج ٹرین ، گرین بس سروس ، ہیلتھ کارڈ ، موٹرے وے کا جال بچھایا، چاروں صوبوں میں ترقی کا عمل جاری رکھا، ملک بھرکے ہر ضلع میںعوام کی سہولت کیلئے پاسپورٹ آفس قائم کئے، کراچی سمیت سندھ میں امن وامان قائم کیا۔

(جاری ہے)

وہ مقامی کلب میں مسلم لیگ (ن) حیدرآباد ڈویژن کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے، سید زمان شاہ نے کہا کہ نوازشریف نے چاروں صوبوں کو متحد رکھا سی پیک کے منصوبے پر عملدرآمد کیا لیکن ایک سازش کے تحت نواز شریف کونا اہل کر دیا گیا لیکن پاکستان کے عوام نے ان کی نا اہلی کے فیصلے کو مسترد کردیا کیونکہ عوام نواز شریف کو اپنا نجات دہندہ تسلیم کرچکے ہیں، انہوں نے کہا نواز شریف کو کبھی بھی پانچ سال پور ے حکومت نہیں کرنے دی گئی ہر دور میں جمہوریت پر شب و خون مارا گیا ہے جس سے اقتصادی رہدار ی دہشت گردوں کے خلاف کاروائیوں اور سماجی کاروباری ترقی کو شدید نقصان پہنچایا ہے ملک میں مسلم لیگ (ن ) کی حکومت جب بھی اقتدار میں آتی ہے اور ملک کی ترقی کے لئے کام کرتی ہے نواز شریف نے امریکا کے صدرکی آنکھو ں میں آنکھیں ڈال کر بھارت کے جواب میں سات ایٹمی دھماکے کر کے ملک کو ایٹمی قوت بنایا ہے جس کی پاداش میں احسان فراموش مشرف نے بندوق نے نوک پر نواز شریف کی حکومت ہائی جیک کی اور ملکی کی ترقی کو 20سال پیچھے ڈھکیل دیامسلم لیگ (ن) ایک بار پھر اقتدار میں بھاری عوامی مینڈیٹ کے ذریعے آئی ہے اور ترقی کے منصوبے بڑے پیمانے پرجاری تھے نواز شریف کے خاندان کے جانی دشمن عمران خان جمہوریت کو مسلسل برباد کرنے کی سازشیں کی اور آخر کار نواز شریف کو سپریم کورٹ کے فیصلے تنخواہ نہ لینے کی پاداش میں نا اہل قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نواز شریف کے ساتھ ہمیشہ رہیں گے کیونکہ مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے مسلم لیگ کا کردار آج بھی جتنا اہم ہے 70 سال قبل تھا، اجلاس میں حیدرآباد ڈویژن کے 9اضلاع سے مسلم لیگ کے ضلعی صدور و سیکریٹریزاور دیگر عہدیدار موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :