ْمحکمہ اینٹی کرپشن نے لیسکو کے کمپنی سیکرٹری اویس یاسین کے خلاف کرپشن کا مقدمہ درج کرلیا

جمعہ 17 نومبر 2017 21:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) محکمہ اینٹی کرپشن نے لاہور الیکٹرک سپلائی پاور کمپنی لیسکو کے کمپنی سیکرٹری اویس یاسین کے خلاف کرپشن کا مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اویس یاسین صاف پانی کمپنی میں بطور کمپنی سیکرٹری اورایکٹنگ مینیجر لیگل تعینات تھے اوران پر صاف پانی منصوبے میں اربوں روپے کی کرپشن کا الزام تھا جس پر اویس یاسین نے اپنے عہدسے استعفیٰ دیدیا تھا جس کے بعدا ن کو لیسکو میں بطورکمپنی سیکرٹری تعینات کردیاگیا ۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے اپنی صاف پانی کمپنی کے سکینڈل کی تحقیقات جاری رکھتے ہوئے اویس یاسین کو اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہونے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :