داوڑ خان کنڈی پر پارٹی نظم و ضبط سے انحراف ثابت ہوا تو پارٹی قواعد کی روشنی میں کارروائی ہوگی‘ شفقت محمود

جمعہ 17 نومبر 2017 21:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شفقت محمودنے کہا ہے کہ رکن اسمبلی داوڑ خان کنڈی کیخلاف پارٹی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی کی شکایات موصول ہوئی ہیںاورداوڑ کنڈی کو فی الوقت پارٹی سے نہیں نکالا گیاکیونکہ تحریک انصاف میں داخلے اور اخراج کے باضابطہ اور طے شدہ طریقہ ہائے کار موجود ہیںاورشکایات پر داوڑ کنڈی کا موقف جاننے کیلئے انہیں اظہار وجوہ کا نوٹس دے رہے ہیںاگر داوڑ خان کنڈی پر پارٹی نظم و ضبط سے انحراف ثابت ہوا تو انکے خلاف پارٹی قواعد کی روشنی میں کارروائی ہوگی۔

(جاری ہے)

شفقت محمود نے کہاکہ پارٹی قواعد کے سنگین انحراف کے مرتکب شخص کو پارٹی سے نکالا بھی جاسکتا ہے۔