پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو ٹریولنگ بیگز دینے کا فیصلہ

پہلے مرحلے میں بیگز ایلیٹ فورس کے سپیشل آپریشن یونٹ کو فراہم کیے جائینگے

جمعہ 17 نومبر 2017 21:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو ٹریولنگ بیگز دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ،پہلے مرحلے میں ٹریولنگ بیگز ایلیٹ فورس کے سپیشل آپریشن یونٹ کو فراہم کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آپریشن کے دوران ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کو سامان رکھنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔ جس پر ابتدائی طور پر پنجاب کے 26اضلاع میں پولیس کو ٹریولنگ بیگ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں اہلکار اپنا تمام سازو سامان اور اسلحہ بھی رکھ سکیں گے ۔ پہلے مرحلے میں ٹریولنگ بیگز سپیشل آپریشن یونٹ کو دیئے جائیں گے جس کے بعد دیگر پولیس اہلکاروں کو بھی بیگ فراہم کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :