طاہر اشرفی سے سکیورٹی واپس لینے کے خلاف درخواست پر حکومت پنجاب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب

جمعہ 17 نومبر 2017 21:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی سے سکیورٹی واپس لینے کے خلاف درخواست پر حکومت پنجاب سمیت دیگر فریقین سے 27 نومبر تک جواب طلب کر لیا ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں حافظ طاہراشرفی سے سکیورٹی واپس لینے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواست میں طاہر اشرفی سے پنجاب پولیس کی سکیورٹی واپس لینے کے اقدام کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے خلاف احتجاج کرنے پر سکیورٹی واپس لی گئی۔

طاہر اشرفی نے ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر عدالت عالیہ کو آگاہ کیا کہ شدت پسندوں کی جانب سے حملے کے پیش نظر سکیورٹی دی گئی ہے،متعلقہ حکام کو سکیورٹی واپس لینے کے خلاف درخواست بھی دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے درخواست کی کہ پنجاب حکومت کی جانب سے واپس لی گئی سکیورٹی کو بحال کیا جائے۔عدالت نے حکومت پنجاب سمیت دیگر فریقین سے 27 نومبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :