ڈاکٹرعاصم کو پی پی کراچی ڈویژن کے صدر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، ترجمان بلاول ہائوس

ڈاکٹر عاصم حسین کو مکمل صحت یاب ہونے کے بعد نئی ذمہ داریاں دی جائیں گی، بلاول بھٹوزرداری

جمعہ 17 نومبر 2017 21:33

ڈاکٹرعاصم کو پی پی کراچی ڈویژن کے صدر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، ترجمان ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) ڈاکٹر عاصم حسین کو پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔ترجمان میڈیا سیل بلاول ہائوس کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ڈاکٹرعاصم حسین کو پی پی کراچی ڈویژن کے صدر کے عہدے سے سبکدوش کردیا ہے،بلاول بھٹو نے ڈاکٹرعاصم سے پارٹی عہدہ واپس لیتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہاہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کی پارٹی کے لئے خدمات قابل تعریف ہیں، انہوں نے خرابی صحت کے باوجود پارٹی کے لئے کراچی ڈویژن کے صدر کی حیثیت سے بے مثال کام کیا،پارٹی قیادت اور کارکن ڈاکٹر عاصم کی گراں قدر خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کو مکمل صحت یاب ہونے کے بعد نئی ذمہ داریاں دی جائیں گی۔واضح رہے کہ ایک سال قبل 22نومبر 2016کوبلاول بھٹو نے سابق صدر آصف زرداری کے قریبی دوست ڈاکٹرعاصم کو پی پی کراچی ڈویژن کا صدر مقرر کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :