ڈگری کالج پنوں عاقل کے 250طالبعلموں اور فکلیٹی ممبران نے پنوں عاقل گریژن میں دن پاک فوج کے ساتھ گذارا

جمعہ 17 نومبر 2017 21:32

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) شاہ عبداللطیف بھٹائی یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن اور ڈگری کالج پنوں عاقل کے 250طالبعلموں اور فکلیٹی ممبران نے پنوں عاقل گریژن میں دن پاک فوج کے ساتھ گذارا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق اس دورہ کا مقصد طالبعلموں کو پاک فوج کے معمول کے امور اور صلاحیتوں کے حوالے سے آگاہ کرنا ہے ۔طالبعلموں نے ہتھیاروں کے ڈسپلے سینٹر میں چھوٹے بڑے ہتھیار دیکھے جبکہ کوئیک ریسپانس فورس کی جانب سے ایکشن کا عملی مظاہرہ کیا گیا ۔طالبعلموں نے پاک فوج کے بلند حوصلہ ‘پیشہ وارانہ مہارت اور پاک فوج کے ساتھ دن گذارنے کے موقع کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :