پاکستان رینجرز پنجاب کا ڈیرہ غازی میں آپریشن ،ْ کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے چار دہشتگرد گرفتار

جمعہ 17 نومبر 2017 21:32

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) پاکستان رینجرز پنجاب نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان میں آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گرد پنجاب اور کے پی کے میں پولیس پر حملوں میں ملوث ہیں۔ ان دہشت گردوں کے قبضہ سے خودکار ہتھیار بشمول گرنیڈ برآمد کئے گئے ہیں۔