پاکستانی مکس مارشل آرٹس فائٹر حید ر فرمان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر بحرین میں ہونے والی کنگڈم آف چیمپئنز کے بریو 9 ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

جمعہ 17 نومبر 2017 21:30

پاکستانی مکس مارشل آرٹس فائٹر حید ر فرمان نے روایتی حریف بھارت کو ..
منامہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2017ء) پاکستانی مکس مارشل آرٹس فائٹر حیدر فرمان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر بحرین میں ہونے والی کنگڈم آف چیمپئنز کے بریو 9 ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بحرین میں ہونے والی کنگڈم آف چیمپئنز کے بریو 9 ایونٹ کے فائنل میں پاکستان نے رویتی حریف بھارت کو شکست دے دی ہے۔ پاکستانی مکس مارشل آرٹس فائٹر حیدر فرمان نے فائنل میں بھارت کے عاطف محمود کو شکست سے دوچار کیا۔فائنل میچ میں تین راؤنڈ کھیلے گئے۔ میچ کے پہلے دو راونڈز میں پاکستان کا پلٹا بھاری رہا۔ تاہم تیسرے راونڈ میں بھارت کے عاطف محمود کا پلڑا رہا۔ میچ کے بعد تمام ریفریز نے متفقہ طور پر پاکستان کے حیدر فرمان کو فاتح قرار دے دیا۔۔

متعلقہ عنوان :