جڑانوالہ ،نجی بنک کی ریکوری نہ دینے کی رنجش پر چودھری نے چھریوںکے وار کرکے باپ کو قتل بیٹے کو زخمی کر دیا

جمعہ 17 نومبر 2017 21:28

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) نجی بنک کی ریکوری نہ دینے کی رنجش پر چودھری نے چھریوںکے وار کرکے باپ کو قتل بیٹے کو زخمی کر دیا۔ واقعہ تھانہ صدر کی حدود میں پیش آیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جڑانوالہ کے نواحی گا?ں 24گ ب کے رہائشی جان محمد نے نجی بنک سے قرض لے رکھا تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز نجی بنک کی ٹیم ریکوری کے لیے گا?ں گئی اور وہاں اظہر نامی شخص نے جان محمد اور اس کے بیٹے چاند کو اپنے ڈیرے پر بلا لیا جہاں اظہر اوراس کے بھائی اعظم نے بنک ریکوری نہ دینے پر چھریوں کے پے در پے وار کرکے جان محمد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ اس کے بیٹے چاند کو شدید زخمی کر دیا۔

جسے طبی امداد کے بعد فیصل آباد ریفر کر دیا گیا جہاں اس کی حالت غیر تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔ اطلاع پر پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثائ کے حوالے کر دیا۔ ملزمان تاحال فرار ہیں تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :