نوازشر یف کی وزیر خارجہ خواجہ آصف سے ملاقات‘ صدر (ن) لیگ لاہور میںمتحر ک رہے ‘کئی اراکین کے گھروِں میں جاکر ملاقاتیں

ڈیفنس میں جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد عوام میں گھل مل گئے‘عوام نوازشر یف کے ساتھ سیلفیاں بنواتے رہے سی پیک کا منصوبہ تیزی سے مکمل ہو رہا ہے اسے کسی صورت ناکام نہیں ہونے دیں گے‘ہمیشہ فیصلے عوام کے وسیع تر مفاد میں کئے‘آج کا پاکستان 2013ء سے بالکل مختلف ہے‘حکومت نے ملک سے دہشتگردی، لوڈ شیڈنگ اور افراتفری کا مکمل خاتمہ کیا ہے ‘ مسلم لیگ (ن) کے صدر کی گفتگو

جمعہ 17 نومبر 2017 21:19

نوازشر یف کی وزیر خارجہ خواجہ آصف سے ملاقات‘ صدر (ن) لیگ لاہور میںمتحر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیرا عظم میاں نوازشر یف کی لاہور میں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف سے ملاقات ‘صدر (ن) لیگ جمعہ کے روز لاہور میںمتحر ک رہے ‘کئی اراکین کے گھروں میں جاکر ملاقاتیںا ور اظہارتعزیت ‘ ڈیفنس میں جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد عوام میں گھل مل گئے‘عوام نوازشر یف کے ساتھ سیلفیاں بنواتے رہے جبکہ میاں نوازشر یف نے کہا ہے کہ سی پیک کا منصوبہ تیزی سے مکمل ہو رہا ہے اسے کسی صورت ناکام نہیں ہونے دیں گے (ن) لیگ نے کبھی پراپیگنڈہ کی سیاست نہیں کیا، ہمیشہ فیصلے عوام کے وسیع تر مفاد میں کئے‘آج کا پاکستان 2013ء سے بالکل مختلف ہے‘حکومت نے ملک سے دہشتگردی، لوڈ شیڈنگ اور افراتفری کا مکمل خاتمہ کیا ہے جمہوریت کی مضبوطی کے لئے پہلے بھی کردار ادا کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) لیگ کے صدر میاں نوازشر یف لاہور میں موجودگی کی وجہ سے کارکنوں سے ملاقاتیں کر نیوالے کے علاوہ مختلف شخصیات کے گھربھی گئے جبکہ مر یم نوازشر یف بھی انکے ہمراہ رہیں میاں نواز شریف وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی رہائشگاہ پر گئے اورانکو بیٹی کی شادی کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ ایڈن ولاز میں شریف خاندان کے پروٹوکول آفیسر علیم بٹ مرحوم کی رہائشگاہ پر گئے اور ان کے اہل خانہ سے ان کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی بعد ازاں نواز شریف پارٹی کے کارکن اشتیاق بوبی کی رہائشگاہ پر گئے اور ان سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی سابق وزیر اعظم معروف صنعتکارفاروق خان کی رہائشگاہ ڈیفنس بھی گئے جہاں نواز شریف نے مقامی مسجد میں نماز جمعہ ادا کی اس موقع پر نواز شریف عوام میں گھل مل گئے جنہوںنے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کے ہمراہ سیلفیاں بنائیں اس موقع پر میاں نوازشر یف نے عوام اور صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا پاکستان 2013ء سے بالکل مختلف ہے حکومت نے ملک سے دہشتگردی، لوڈ شیڈنگ اور افراتفری کا مکمل خاتمہ کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت کی مضبوطی کے لئے پہلے بھی کردار ادا کیا اور آئندہ بھی کریں گے سی پیک کا منصوبہ تیزی سے مکمل ہو رہا ہے اسے کسی صورت ناکام نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے کبھی پراپیگنڈہ کی سیاست نہیں کیا، ہمیشہ فیصلے عوام کے وسیع تر مفاد میں کئے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کیا کریں۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کی ترقی کے لئے دن رات کوشاںہے انشا اللہ پاکستان آگے سے آگے بڑھے گا ۔