سی پیک کی بنیاد آصف علی زرداری نے رکھی تھی ،منصوبہ پر بلوچستان کی عوا م کو بھی اعتما د میں لیا جا ئے، سی پیک سے متعلق ابہام دور کرنا ہوں گے،سید ناصر حسین شاہ

منصوبے کی وجہ سے پاکستان کی اہمیت اس خطے میں مزید بڑھ گئی ہے مغرب سے اب مشرق کی طرف دیکھنا شرو ع کر دیا ہے، مشاہد حسین سید اور دیگر مقررین کا سیمنیار سے خطاب

جمعہ 17 نومبر 2017 21:14

سی پیک کی بنیاد آصف علی زرداری نے رکھی تھی ،منصوبہ پر بلوچستان کی عوا ..
کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اطلاعات و محنت سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سی پیک پر پاکستان پیپلز پارٹی بڑی فراخدلی سے اپنی پالیسی پر کا ر بند ہے کیونکہ2008میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے پہلا سرکاری دورہ سعودی عرب کے بعد چین کا اور اس منصوبے کی مر بو ط بنیاد رکھی اس لیے یہ منصوبہ سب کے لیے فائدہ مند ہے اس سے ہم زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکتے ہیں اور اس منصوبہ پر بلوچستان کی عوا م کو بھی اعتما د میں لیا جا ئے۔

ناصر حسین شاہ نے ان خیالات کا اظہار جمعے کو نیشنل انسٹیٹیوٹ اف مینیجمینٹ میں منعقدہ سی پیک -چیلینجز اور وے فارورڈ کے حوالے سے ایک سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ اس منصوبے میں چھوٹے صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں کو بھی شامل کیا جائے انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ کے سی آر , موٹروے کے علاوہ کیٹی بندر جیسے منصوبے بھی سی پیک میں شامل کردئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر محنت ٹرانسپورٹ و اطلاعات سید ناصر حسین شاھ نے مزید کہا کہ ہمیں منصوبہ کے متعلق مختلف ابہام کو دور کرنا ہوگا اوراس کے لئے ضروری ہے کہ ہمیں بھارت اور اسکے اتحادی قوتوں کے ناپاک عزائم کا ڈٹ کر مقا بلہ کر نا ہے جو اس منصوبے کو منفی انداز میںپیش کرتے ہیں۔سابق وفاقی وزیر اور چیئر مین پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک سینیٹر مشاہد حسین سید نے سی پیک اور پاکستان کی اسٹریٹیجک اہمیت کے حوالے سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے عظیم قا ئد با نی پاکستا ن قائد اعظم محمد علی جناح کا ویڑن دیکھیے کہ انہوں نے اکتوبر1947 میں ایک غیر ملکی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ایک دن جیو پولیٹیکل کا حا مل ہو گا جو آج سچ ثابت ہوکر سی پیک کی شکل میں سامنے ہے اوااس منصوبے کی وجہ سے پاکستان کی اہمیت اس خطے میں مزید بڑھ گئی ہے مغرب سے اب مشرق کی طرف دیکھنا شرو ع کر دیا ہے۔

چین نے اس صورتحال میں اپنا اہم کردارادا کیا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں سی پیک کو سمجھنے سے پہلے اس پس منظر کو سمجھنے کی ضرورت ہے سیمینار سے سابق مشیر سندھ و مشہور ماہراقتصادیات ڈاکٹر قیصر بنگالی نے سی پیک کے مختلف منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی معلومات کو خفیہ رکھنے پرزور دیا۔چئیرمین ضلع کونسل گوادر بابو گلاب نے گوادر کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے مقامی لوگوں کی شرکت اور صلاحیت بڑھانے پر زور دیا سیمینار سے صدر سرحد چیمبر زاہد اللہ شنواری، محمود نواز شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینیجمینٹ روشن علی شیخ نے تمام شرکائ کا خیر مقدم کرتے ہوئے سی پیک کی اسٹریٹجک.اہمیت اور تمام مقامی وسائل کو یکجا کرکے زیادہ سے زیادہ سرمائے کاری سمیت اہم امور پر اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔ سیمینار میں ایڈوائیزر انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ و سی پیک پنجاب حکومت منصوبہ بندی و ترقیات بورڈ میجر جنرل ریٹائرڈ زاہد شاہ, چینی کونسل جنرل کراچی جناب وانگ یو سمیت مینیجمینٹ کورس کے شرکائ نے بھی شرکت کی۔جبکہ ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینیجمینٹ نے اختتامی کلمات میں تمام شرکائ اور مندوبین کا شکریہ اداکیا۔