محکمہ سندھ اسکول ایجوکیشن نے وزیراعلی سندھ کی گائیڈ لائنیز کے تحت 554 پرائمری اسکولوں کو ایلیمنٹری کی سطح پر اپ گریڈیشن کرنے کے لیے منتخب کرلیا

اپ گریڈیشن کے کام کی ذاتی طور پر نگرانی کریں تاکہ ان کی جانب سے دیا گیا ہدف اسکی اصل روح کی مطابق مکمل کیا جاسکے، وزیراعلیٰ کی وزیر تعلیم سندھ کو ہدایت

جمعہ 17 نومبر 2017 21:12

محکمہ سندھ اسکول ایجوکیشن نے وزیراعلی سندھ کی گائیڈ لائنیز کے تحت 554 ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) محکمہ سندھ اسکول ایجوکیشن نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی گائیڈ لائنیز کے تحت 554 پرائمری اسکولوں کو ایلیمنٹری کی سطح پر اپ گریڈیشن کرنے کے لیے منتخب کیا ہے۔ سیکریٹری اسکول ایجوکیشن اقبال درانی نے وزیراعلی سندھ کو جمعہ کو وزیراعلی ہاس میں پریزینٹینش دیتے ہوئے بتایا کہ یہ 554 اسکول تمام 133 تعلقوں سے منتخب کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان منتخب اسکولوں میں لڑکوں، لڑکیوں اور مکس اسکول ہیں جنہیں اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔ وزیراعلی سندھ نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کو ایسے پرائمری اسکولوں جہاں پر داخلائوں کی شرح 400 سے زائد ہے کو ایلیمنٹری کی سطح پر اپ گریڈ کرنے کے لیے ایک گائیڈ لائین دی تھی۔ لہذا محکمہ نے 554 اسکول منتخب کئے ہیں جہاں پر موجودہ انرولمنٹ 237953 ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ نے 554 اسکولوں کے لیے اضافی کلاس رومز کی تعمیر اور ضروری سہولیات کی فراہمی کی منظور ی دی تاکہ پانچویں کلاس کے طالب علم پاس ہونے کے بعد تعلیم جاری رکھ سکیں۔ منتخب اسکولوں میں سے 98 لاڑکانہ ریجن ، 74 سکھر، 69 میرپورخاص، 77 شہید بے نظیر آباد، 148 حیدرآباد اور 88 کراچی ریجن میں ہے۔ لاڑکانہ ریجن میں منتخب کئے گئے 98 اسکولوں میں سے 29 لڑکوں، 28 لڑکیوں اور 41 مکس ہیں۔

سکھر ریجن میں 17 لڑکوں، 23 لڑکیوں اور 34 مکس ہیں۔ میرپورخاص میں 16 لڑکوں، 17 لڑکیوں اور 36 مکس اسکول ہیں۔ اور شہید بے نظیر آباد میں 23 لڑکوں ، 24 لڑکیوں اور 30 مکس اسکول ہیں۔ حیدرآباد میں 37لڑکوں، 47 لڑکیوں اور 64 مکس اسکول ہیں۔ کراچی میں 13 لڑکوں، 19 لڑکیوں اور 56 مکس اسکول ہیں۔ سیکریٹری اسکول ایجوکیشن اقبال درانی نے اولین ترجیح والے مجموعی 10115 اسکولوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مجموعی اسکولوں کا 24 فیصد تشکیل دیا ہے جوکہ انرولمنٹ کا 68 فیصد بنتا ہے جب کہ 76 فیصد اسکول ہیں جن کا انرولمنٹ 23 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں 42383 اسکولز ہیں جہاں پر انرولمنٹ 4229128 ہے۔ اولین ترجیح والے 10115 اسکول جوکہ 24 فیصد ہیں میں انرولمنٹ 2882623 یعنی انرومنٹ کا 68 فیصد ہے جبکہ 32268 یا 76 فیصد اسکول میں 1346505 فیصد انرولمنٹ ہے جوکہ مجموعی انرولمنٹ کا 32 فیصد شرح بنتی ہے۔ وزیراعلی سندھ نے پہلے مرحلے میں 4560 اولین ترجیح والے اسکول منتخب کیئے تھے اور ان کی 6 ماہ کے اندر انفرااسٹرکچر مکمل ہونے بعد دوسرے مرحلے میں بقایا 5555 ایچ پی اسکولوں کو لیا جائے گا۔

اقبال درانی نے ایچ پی اسکولوں کی مزید ڈیٹا کے بارے میں وزیراعلی سندھ کو بتایا کہ 4560 ایچ پی اسکولوں میں سے پہلے مرحلے میں 3890 پرائمری اسکول ہیں جہاں پر 998202 انرولمنٹ ہے جب کہ 670 پوسٹ پرئمری اسکول ہیں جہاں پر 246780 انرولمنٹ ہے اور 557 پرائمری اسکول ہیں جہاں پر 400 سے زائد کی انرولمنٹ ہے جنہیں ایلمنٹری کی سطح پر اپ گریڈیشن کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب ڈہر وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت اور محکمہ اسکول ایجوکیشن کی ٹیم نے شرکت کی۔ ویزرعلی سندھ نے صوبائی وزیر جام مہتاب ڈہر کو ہدایت کی کہ وہ اپ گریڈیشن کے کام کی ذاتی طور پر نگرانی کریں تاکہ ان کی جانب سے دیا گیا ہدف اسکی اصل روح کی مطابق مکمل کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :