ریلوے پولیس کی کاروائی، مسافروں سے نقد رقم چھیننے اور ریلوے اسٹیشن پر قائم اسٹال کے تالے توڑ کر چیزیں چوری کرنے والا مجرم گرفتار

جمعہ 17 نومبر 2017 21:12

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) ریلوے پولیس کی کاروائی، مسافروں سے نقد رقم چھیننے اور ریلوے اسٹیشن پر قائم اسٹال کے تالے توڑ کر چیزیں چوری کرنے والا عادی مجرم شکارپور ریلوے اسٹیشن سے گرفتار، مسروقہ سامان برآمد، مقدمہ درج۔ ملزم بولان ایکسپریس میں سفر کرنے والے مسافر سے سات لاکھ روپے سے زائد کی رقم چھیننے کی واردات میں گرفتار ہونے کے بعد ضمانت پر رہا تھا، ملزم عادمی مجرم ہے، شکارپور ریلوے اسٹیشن کے اسٹال سے چیزیں چوری کرنے کے بعد پھر سے گرفتار ہوگیا، ایس پی ریلوے ملک محمد عتیق۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے پولیس نے چوری کی واردات میں مطلوب عادی مجرم زبیر علی کو شکارپور ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کرکے مسروقہ سامان برآمد کرلیا ہے، اس حوالے سے ایس پی ریلوے ملک محمد عتیق نے ملزم کو گرفتار کرنے والی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار ہونے والا ملزم عادی مجرم ہے ، ملزم زبیر 2016 میں بولان ایکسپریس میں سفر کرنے والے ایک مسافر سے سات لاکھ روپے سے زائد کی رقم چھین کر فرار ہوگیا تھا، ریلوے پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد چھینی گئی رقم برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ملزم کو عدالت میں پیش کر کے جیل بھیج دیا گیا تھا، ملزم مذکورہ مقدمے میں عدالت سے ضمانت پر رہا ہوگیا تھا، ملزم نے دو روز قبل شکارپور ریلوے اسٹیشن پر قائم شبیر ابڑو کے اسٹال کا تالا توڑ کر اسٹال میں موجود سامان اور نقد رقم چوری کرکے لے گیا تھا، جس کا مقدمہ اسٹال مالک شبیر ابڑو کی مدعیت میں درج کرنے کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لئے ریلوے چوکی انچارج شکارپور اے ایس آئی محمد انور کی سربراہی میں ملزم کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا گیا، ٹیم نے چوری کے تمام زاویوں کی تحقیقات کرتے ہوئے ملزم زبیر کو شکارپور ریلوے اسٹیشن کے قریب پرانہ مال گودام سے گرفتار کرلیا ہے ، ملزم سے چوری کیے جانے والا سامان جس مین اشیاء خوردنوش، گیس سلینڈر سمیت نقد رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے، ملزم کو آج ایک بار پھر عدالت میں پیش کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :