سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے لوگوں میں شعور بیدار کرنے کے حوالے سے نکالی جانیوالی جاگرتا ریلی کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس

جمعہ 17 نومبر 2017 21:12

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے لوگوں میں شعور بیدار کرنے کے حوالے سے نکالی جانیوالی جاگرتا ریلی کی تیاریوں کے حوالے سے شیخ کمیونٹی اتحاد ضلع سکھرکا اجلاس زیر صدرات ضلعی صدر ضمیر احمد شیخ کے ضلعی دفتر میںمنعقد ہوا اجلاس میں عبدالرشید شیخ ، عبدالستار شیخ ، عبدالباسط شیخ ، عبدالکریم شیخ ، وقار احمد ، خادم حسین ، غلام مرتضیٰ شیخ و دیگر عہدے داروں سمیت شیخ برادری کے معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس میں تنظیمی امور پر تفصیلی غور و خوص کیا گیااجلاس میں شیخ کمیونٹی اتحاد ضلع سکھر کی جانب سے سندھ کے ثقافتی دن کے حوالے سی24نومبر کو نکالی جانیوالی جاگرتا(شعور بیدار) ریلی کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور حتمی شکل دی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ سندھ کی ثقافت اجرک اور ٹوپی اور اس کی مٹھی زبان سندھی بولی ہے اس کو اجاگر کرنے کیلئے ریلی نکالی جائیگی سندھ میں بسنے والے تمام لوگ اپنی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں شیخ کمیونٹی اتحاد نہ صرف برادری کی فلاح و بہبود بلکہ قوم اور ملک کی خدمت کیلئے بھی کوشاں ہیں انشاء اللہ شیخ کمیونٹی اتحاد کی جانب سے سندھ کے ثقافتی دن کے موقع پر ایک عظیم الشان ریلی کا بھی انعقاد کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :