تمام ترسازشوں ، روکاٹوں کے باوجود ملک کی تعمیر و ترقی کا سفر جاری رہے گا ، صدر مسلم لیگ (ن) بابو سرفراز جتوئی

عوام کے ووٹ کا تقدس کا ہر صورت میں برقرار رکھا جائے گا ، احتساب کی آڑ میں انتقامی سیاست ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے ہیں

جمعہ 17 نومبر 2017 21:12

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر بابو سرفراز جتوئی نے کہا ہے کہ تمام ترسازشوں ، روکاٹوں کے باوجود ملک کی تعمیر و ترقی کا سفر جاری رہے گا ، عوام کے ووٹ کا تقدس کا ہر صورت میں برقرار رکھا جائے گا ، احتساب کی آڑ میں انتقامی سیاست ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہارنے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا بابو سرفراز جتوئی نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدالت عظمیٰ کے فیصلوں کو احترام کیا ہے اور بے بنیاد جھوٹے الزامات کا ڈٹ کا مقابلہ کیا ہے آج بھی میاں نواز شریف جھوٹے مقدمات کا سامنا کررہے ہیں انشاء اللہ الزامات جھوٹے ثابت ہو نگے اور میاں نواز شریف قوم کے سامنے سرخرو ہونگے ن لیگ نے ہر دور میں ملک و قوم کی ترقی کے لئے سنجیدہ اقدامات کئے ہیں ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والے خوشحال پاکستان پاکستان کی ترقی میں روکاٹیں ڈالنے والے اپنے مقاصد میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونگے چار سال کی قیل مدت میں سیاسی اور عسکری قیادت کی کاوشوں سے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہوا ۔

(جاری ہے)

لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے ریکارڈ بجلی کے پیداوری منصوبے شروع کئجے بہت جلد سی پیک جیسے عظیم منصوں سے ملک ایشن ٹائیگر بن جائے گا ، بلدیاتی الیکشن اور مردم شمار کا کریڈت بھی ہماری جماعت کو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ سندھ میں لوٹ مار ، کرپشن کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے سندھ کے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں سندھ میں ن لیگ کا مضبوط بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں ، عہدیداران و کارکن میاں نواز شریف کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کیلئے کام کریں بہت جلد سندھ بھی ن لیگ کا قلعہ ثابت ہو گا اس موقع پرصوبائی صدر سرفراز جتوئی نے مسلم لیگ ن ضلع سکھر صدر کیلئے سردار شہزاد عاصی ، نائب صدر حاجی گلزار احمد آرائیں ، جنرل سیکرٹری حاجی اسلام مغل ، انفارمیشن سیکرٹری دلاور خان کو انکے عہدوں کا نوٹفیکشن بھی دیا اجلاس میں عہدیداران و کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور میاں نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :