پیپلز پارٹی کے رہنما و صوبائی وزیر ناصر شاہ کے قریبی ساتھی عامر مغل دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے

پیپلز پارٹی نے مایوسی کے سواء کچھ نہیں دیا، پی ٹی آئی کیساتھ ملکر عوامی خدمت کرنے کا عزم ، عنقریب سکھر سے بڑی وکٹیں گرائیں گے ، مبین جتوئی و عامر مغل

جمعہ 17 نومبر 2017 21:12

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) پیپلز پارٹی کے رہنما و صوبائی وزیر ناصر شاہ کے قریبی ساتھی عامر مغل دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شامل ، پیپلز پارٹی نے مایوسی کے سواء کچھ نہیں دیا پی ٹی آئی کیساتھ ملکر عوامی خدمت کرنا کا عزم ، عنقریب سکھر سے بڑی وکٹیں گرائی جائیگی ، مبین جتوئی و عامر مغل کی پریس کانفرنس ، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سید ناصر حسین شاہ کے قریبی ساتھی عامر مغل اپنے 40سے زائد ساتھیوں کے ہمراہ پی پی چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں شمولیت کا اعلان انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما مبین خان جتوئی ، صوبائی رہنما ڈاکٹر ربنواز کلوڑ و دیگر کی موجودگی میں کیا شمولیت کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامر مغل کا کہنا تھا کہ پی پی کیساتھ عرصہ کئی سالوں سے کام کیا لیکن رہنما ہونے کے باوجود عوام مسائل تو درکنار اپنے مسائل بھی حل نہیں ہو سکے نظریاتی کارکنان کو مکمل طور پر نظر انداز کرنا معمول بنتا جا رہا ہے اسلئے مقامی ، صوبائی اور مرکزی قیادت سے مایوس ہوا کر پی ٹی آئی میں شامل ہورہا ہوں اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما مبین خان جتوئی نے کہا کہ سکھر سے منتخب ہونے والے پی پی نمائندگان عوام سے ووٹ لیکر عوا م کو بھول جاتے ہیں جس کی وجہ سے عوام اپنے بنیادی مسائل کے حل کیلئے سڑکوں پر نکل رہی ہے پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے لوگ جوق در جوق اس قافلے میں شامل ہو رہے ہیں انشاء اللہ آئندہ ہفتے میں سکھر سے بہت بڑی وکیٹیں گرائی جائیگی پی پی کا نعرہ روٹی کپڑا اور مکان بے نظیر اور بھٹو خاندان کا نعرہ تھا لیکن اب پی پی زرداری لیگ ہو گئی ہے اور زرادری لیگ کا سب کو معلوم ہے یہ کرپٹ مافیا کا ٹولہ ہے آئندہ انتخابات میں عوام پی پی کو مسترد کر دینگے ۔

متعلقہ عنوان :