سندھ کی معروف درگاہ سومرانی شریف کے گدی نشین 90 سال کی عمر میںکراچی کے اسپتال میں انتقال کر گئے

جمعہ 17 نومبر 2017 21:12

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) سندھ کی معروف درگاہ سومرانی شریف کے گدی نشین 90 سال کی عمر میںکراچی کے اسپتال میں انتقال کر گئے، سندھ برکے عقیدت مندوں میں سوگ کا سما۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ کی معروف 300 سالہ قدیمی درگاہ سومرانی شریف کے ساتویں گدی نشین مولانا محمد یعقوب سومرانی90 سال کی عمر میں کراچی کے پٹیل اسپتال میں انتقال کرگئے ، اسپتال میں داخل تھے ان کی عیادت کے لیے جے یوآئی کے سربراہ ایم این اے مولانا فضل ا لرحمن ، سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری ، فنگشنل لیگ کے رہنما ایم این ای غوث بخش خان مہر ، ایم پی اے شہر یا رخان مہر ، پی پی پی رہنما اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج خان درانی ، جے یو آئی سندھ کے صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو ، علامہ ناصر محمود سومرو ، سابقہ ایم این اے ڈاکٹر محمد ابراہیم جتوئی ، ڈسٹرکٹ چیئرمین آغا مسیح الدین خان درانی اور سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں عقیدت مندوں اور معززین نے مولانا محمد یعقوب سومرانی کی کراچی پٹیل اسپتال میں عیادت کی ، جوں ہی ان کے انتقال کی خبر پھیلی تو عقیدت مندوں میں سوگ کا سما چھا گیا ہے ، مولانا محمد یعقوب سومرانی نے اپنا ورثاء میں ایک بیٹا جے یو آئی کے رہنما مولانا عبداللہ مہر ہیں ، ان کی جنازہ نماز آج صبح 10 بجے درگاہ سومرانی شریف میں ادا کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :