سندھ بھر کے تیرہ سے زائد اضلاع کے صحت مرکز گزشتہ کئی ماہ سے ادویات سے محروم ،غریب نادار مستحق مریضوں کو پریشانی کا سامنا

انتظامیہ بے بسی کا مظاہرکرنے میں مصروف،مبینہ کمیشن کے سبب ادویات کی فراہمی تعطل کا شکار ہے، ذرائع

جمعہ 17 نومبر 2017 21:11

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) خیرپور سمیت سندھ بھر کے تیرہ سے زائد اضلاع کے صحت مرکز گزشتہ کئی ماہ سے ادویات سے محروم ،غریب نادار مستحق مریضوں کو پریشانی کا سامنا،انتظامیہ بے بسی کا مظاہرکرنے میں مصروف،مبینہ کمیشن کے سبب ادویات کی فراہمی تعطل کا شکار ہے ذرائع تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ کے تیرہ سے زائد سرکاری صحت مراکز میں ادویات کی عدم فراہمی کے باعث دور دراز کے محنت کش مزدور مستحق نادار مریض بھیگ مانگ کر ادویات خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں،ہسپتال انتظامیہ سرکاری ہسپتالوں میں برائے نام ادویات دے کر مریضوں کے احتجاج کو وقتی طورپر خاموش کرادیتے ہیںخاص مرض کی ادویات کی عدم فراہمی کا رونا ہسپتال انتظامیہ بھی روتی نظر آتی ہے ذرائع سے معلوم ہ۰وا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی ناقص پالیسوں اور مبینہ بدعنوانیوں کے سبب سندھ بھر کے غریب عوام سے صحت کی سہولت بھی چھین لی گئی ہے،کمیشن مافیا نے سندھ حکومت کے زیر انتظام چلنے والے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں بنیادی سہولیات اورادویات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے ایک این جی او( انٹیگریٹیڈ ہیلتھ سروسز)کو ذمہ واری سونپی گئی تھی اور رواں برس جولائی سے اندرون سندھ کے تمام سرکاری صحت مراکزکو ادویات و دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے غیر گورنمنٹ آرگنائزیشن آئی ایچ ایس کو مبینہ اربوں روپے کی فنڈنگ بھی کی گئی تھی کے باوجود گزشتہ پانچ ماہ میں وہ اپنی ناقص کارکردگی کی وجہ سے صحت مراکز میں مزکورہ سہولیات و ادویات کی فراہمی نہ کرسکی ہے جس کی وجہ سے ایک طرف صحت مرکز انتظامیہ کو آئے شب و روز مریضوں کے احتجاج کے سامنے بے بسی کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے تو دوسری طرف غریب نادار مریض اپنے علاج معالجے کے دوران ادویات کے لئے مجبور ہوکروہ گداگری کا روپ دھار کر بھیگ مانگ کراپنی ادویات خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں،اندرون سندھ کے سینکڑوں دور دراز علاقوں کے عوام نے پیپلز پارٹی کے شہید قائدین کا واسطہ دیتے ہوئے آصف علی زرداری،بلاول بھٹو زرداری،فریال تالپر،وزیر اعلیٰ سندھ،سیکرٹری صحت سندھ،چیف سیکرٹری سندھ اور چیف جسٹس سپریم کورٹ ،قومی احتساب بیورو چیئرمین سے مطالبہ کیا ہے کہ اندرون سندھ کے تمام صحت مراکز میں ادویات کے فقدان اور مریضوں کو درپیش مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے ازالہ کیا جائے تاکہ عوام صحت کی سہولت سے مستفید ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :