اوکاڑہ،مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک دو فرار

جمعہ 17 نومبر 2017 21:11

اوکاڑہ۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ جرائم کی بیخ کنی کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ شہریوں کی طرف سے بروقت کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع دینے اور پولیس کی بروقت کارروائی سے کرائم میں خاطر خواہ کمی کی جاسکتی ہے ۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکوکی ہلاکت کے بعداسکے دیگر مفرورملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دینے کے موقعہ پر پولیس کو ھدایات دیتے ہوئے کیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق گزشتہ رات تین نامعلوم ملزمان نے محمد یار نامی شہر ی سے موبائل فون ، موٹرسائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے شہری محمد یار نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی جس پر ضلع بھر میں ناکہ بند ی کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

ایک پولیس پارٹی پل پاکستانی ناکہ پر مو جود تھی دریں اثنا پل کھار ہ کی طرف سے دو موٹرسائیکلوں پر سوار تین ملزمان آرہے تھے جنہوں نے پولیس دیکھتے ہی اند ھا دھند فائرنگ شروع کر دی پولیس نے اپنی گاڑیوں ، درختوںاور لیٹ کر اپنی جان بچاتے ہوئے ملزمان پر فائرنگ کی جس پر ملزمان قریبی کھیت کماد میں جا گھسے ۔

پولیس نے کھیت کے ارد گر د گھیر اڈال لیااوہوائی فائر کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ بند کرکے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کردو ۔ جب فائرنگ کا سلسلہ بند ہوا توپولیس نے سرچ لائٹ کے ذریعے فصل کماد میں میں تلاش کی تو سٹرک رویندہ بونگہ اعوان میں ایک نامعلوم ڈاکو کی نعش ملی اسکے قریب چھینی گئی موٹر سائیکل ، موبائل فون اور نقدی کو برآمد کر لیا گیا ۔

نامعلوم ڈاکوجو کہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلا ک ہو چکا تھا اسکے دیگر دو ساتھی رات کی تاریکی اور فصلوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ڈی پی او حسن اسد علوی نے ڈی ایس پی دیپالپور مرزا قدوس بیگ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی اور ہدایت کی ہے کہ تمام وسائل کو بروئے کا رلاتے ہوئے مفرور ملزمان کو گرفتا رکیا جائے انہوں نے پولیس افسران و ملازمان کی اس کا رکردگی پر نقدانعام اور سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :