گورنمنٹ ہائی سکول حضرو نمبر1میں غریب اور نادار بچوں میں جرسیاں تقسیم

جمعہ 17 نومبر 2017 21:11

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) گورنمنٹ ہائی سکول حضرو نمبر1میں غریب اور نادار بچوں میں پرنسپل ملک جاوید نے جرسیاں تقسیم کیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول کے پرنسپل ملک جاوید نے شہر کی معروف کاروباری شخصیت محمد عارف کے تعاون سے سینکڑوں بچوں میں جرسیاں تقسیم کیں اس حوالے سے گزشتہ روز پرنسپل نے 2سو سے زیادہ غریب بچوں کو جرسیاں فراہم کر دیں تاکہ سردی کی شدت سے بچے محفوظ رہ سکیں ۔

متعلقہ عنوان :