اسلامی جمعیت طلبہ حیدرآباد کے زیر اہتمام کنونشن20نومبر کوہو گا

جمعہ 17 نومبر 2017 21:09

حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) اسلامی جمعیت طلبہ حیدرآباد کے زیر اہتمام ایک کنونشن20نومبر کو شام6بجے لطیف آباد یونٹ نمبر7ایمپائر بینکویٹ میں ہو گا،جس سے اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل محمد عامر ،جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ، سابق ناظم اعلیٰ جمعیت و امیر کراچی انجینئر نعیم الرحمٰن ، جمعیت سندھ کے ناظم صلاح الدین مہر ، جماعت اسلامی حیدرآباد کے امیر انجینئر حافظ طاہر مجید اور اسلامی جمعیت طلبہ حیدرآبادکے ناظم سعد احسن قاضی خطاب کریں گے -

متعلقہ عنوان :