تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین بحال کی جائیں،یونینز تعلیمی اداروں میں طلبہ کی صحت مندانہ

سرگرمیوں کو پروان چڑھاتی تھیں،اسٹو ڈینٹس فیڈریشن آف پاکستان حیدرآباد

جمعہ 17 نومبر 2017 21:09

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) اسٹو ڈینٹس فیڈریشن آف پاکستان حیدرآباد کے صدر محب خان ، حارث ، طلال صدیقی ، حسن پیرزادہ اور انورآفریدی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین بحال کی جائیں طلبہ یونینز تعلیمی اداروں میں طلبہ کی صحت مندانہ سرگرمیوں کو پروان چڑھاتی تھیں اور تخلیقی سرگرمیوں کے باعث طلبہ اپنی صلاحیتوں میں اضافہ اور بعدازاں معاشرے میں اہم کردار ادا کرتے تھے اور طلبہ یونینز پر پابندی کے باعث تعلیمی اداروں میں غیر صحت مند سرگرمیوں کے باعث ہونہار طلبہ کا استحصال ہورہا ہے اور معاشرے کو نقصان ہورہا ہے لہذا حکومت اپنے وعدہ کا پاس رکھتے ہوئے طلبہ یونینز پر سے پابندی ہٹانے اور ان کے انتخابات منعقد کرائے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :