ذیابطیس تیزی سے پھیلنے والی بیماری ہے،نجات کے لیے سنجیدہ کوشش کرنا ہو گی،ذیابیطس ام الاامراض ہے اس سے بچاؤ کا طریقہ موجود ہے ،

وائس چانسلر ڈاکٹر بیکھا رام دیوراجانی کالمس جام شورو کے آگاہی واک کے شرکاء سے خطاب

جمعہ 17 نومبر 2017 21:09

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جام شورو کے وائس چانسلر ڈاکٹر بیکھا رام دیوراجانی نے کہا ہے کہ ذیابطیس تیزی سے پھیلنے والی بیماری ہے جس سے نجات کے لیے سنجیدہ کوشش کرنا ہو گی وہ لمس جام شورو کے آگاہی واک کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے ذیابطیس آگاہی واک میں طلبہ و طالبات اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی وہ ذیابطیس سے متعلق پلے کارڈ بھی اٹھائے ہو ئے تھے ڈاکٹر بیکھا رام نے کہاکہ ذیابیطس ام الاامراض ہے اس سے بچاؤ کا طریقہ موجود ہے جن افراد میں شوگر تشخیص ہو جائے انہیں ادویات یا انسولین کا استعمال وقت کے مطابق کرنا ہو گی پرہیز اور ورزش کا اہتمام کرناہو گا انہوں نے کہاکہ تشویشناک بات یہ ہے کہ پاکستان کا ہر چوتھا آدمی شوگر کے مرض میں مبتلا ہے -

متعلقہ عنوان :