جمعیت علماء اسلام کے سابق وفاقی وزیر حاجی فقیر محمدخان نے تنظیم یوہ وینہ میں شمولیت کا اعلان کردیا

یوہ وینہ 2018 کے انتخابات میں سیاست کا نقشہ بدل دیگا ،سابق وزیر

جمعہ 17 نومبر 2017 21:09

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) جمعیت علماء اسلام کے سابق وفاقی وزیر حاجی فقیر محمدخان نے تنظیم یوہ وینہ میں شمولیت کا اعلان کردیا، تنظیم یوہ وینہ میں جوق درجوق عوام کی شمولیت سپریم کونسل کی جدوجہد کا نتیجہ ہے سعید احمد ملکال کا خطاب،یوہ وینہ 2018 کے انتخابات میں سیاست کا نقشہ بدل دیگا سابق وزیر حاجی فقیر محمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع بٹگرام میں الیکشن سے قبل ہی سیاسی ہلچل شروع ہوگئی ہے جمعیت علماء اسلام ف کھ سابق وفاقی وزیر حاجی فقیر محمد نے باقاعدہ طور پر یوہ وینہ تنظیم میں باقاعدہ طور پر شمولیت کا اعلان کردیا ہے اس حوالے سے گزشتہ روز کوزہ بانڈہ میں ایک بڑے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں تنظیم یوہ وینہ کے زمہ داروں اور کارکنوں سمیت معززین علاقہ نے شرکت کی تقریب میں باقاعدہ طور پر سابق وفاقی وزیر حاجی فقیر محمد نے تنظیم یوہ وینہ میں شمولیت کا اعلان کردیا. اس موقع پر شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی فقیر محمد نے کہا کہ یوہ وینہ نے بہت ہی قلیل مدت. میں جو پزیرائی حاصل کی ہے اس مثال نہیں ملتی تنظیم ہذا کا سب سے بڑا کردار یہ رہا ہے کہ انھوں نے اب تک درجنوں خاندانوں کے درمیان دشمنیاں ختم کرکے انکے درمیان دوستی امن اور بھائی چارے کی فضاء قائم کردی ہے انھوں نے مزید کہ میرا جینا اور مرنا یوہ وینہ کیساتھ ہوگا انشائاللہ 2018 کے انتخابات میں یوہ وینہ سیاسی منظر نامہ تبدیل کریگا اس موقع پر یوہ وینہ کے سربراہ محمد عالم خان داوڑ اور سعید احمد ملکال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر حاجی فقیر محمد خان شمولیت سے یوہ وینہ ایک مضبوط قوت بنے گی ہماری تنظیم کا مقصد عوامی حقوق کی جنگ لڑنا ہے کوزہ بانڈہ سائیڈ پر مختلف خاندانوں کے درمیان سالوں سے جاری تنازعات اور دشمنیوں کو ختم کردیا ہے انشائاللہ اب اس مشن کو دیگر علاقوں تک پہنچائیں گے انھوں نے مزید کہا کہ ضلع بٹگرام کی سیاست پر قابض چند ٹولوں نے یہاں کے عوام کے حقوق کو ہر دور میں ڈاکہ ڈال کر ہڑپ کیا ہے لیکن انشائاللہ اب انکے احتساب کا وقت قریب آگیا ہے،اس موقع پر حاجی فقیر محمد خان کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور یوہ وینہ زندہ آباد کے نعرے بھی لگائے گئے۔

متعلقہ عنوان :