ڈپٹی کمشنر پشاور اسلام زیب کی زیر صدارت اجلاس،ربیع الاول کیلئے سیکیورٹی سمیت دیگر ضروری انتظامات پر تفصیلی گفتگو

جمعہ 17 نومبر 2017 21:08

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) ڈپٹی کمشنر پشاور اسلام زیب کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر پشاور محمد مغیث ثنا ء اللہ، ایس پی ٹریفک ریاض احمد، ،صدرادارہ تبلیغ الاسلام سید ظاہر علی شاہ، جنرل سیکریٹری بنیاد حسین، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد عمران سمیت محکمہ سوئی گیس، واپڈا،پولیس، ڈبلیو ایس ایس پی، ٹا ئون میونسپل ایڈمنسٹریشن، ریسکیو 1122 اور دیگر محکموں کے افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس میں سیکیورٹی اور دیگر ضروری انتظامات کے بارے میں تفصیل سے بات چیت ہوئی۔صدر ادارہ تبلیغ الاسلام سید ظاہر علی شاہ نے اجلاس میں اپنے پروگرام کے بارے میں تفصیل سے بتایا انھوں نے ڈپٹی کمشنر پشاور کو بجلی، صفائی، سیکیورٹی اور دیگر مسائل کے بارے میں بتا یا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر پشاور نے تمام شرکاء کے مسائل اور گزارشات کو تفصیل سے سنا اور تمام محکموں پولیس، ڈبلیو ایس ایس پی ، ٹائونز ، پی ٹی سی ایل ، پیسکو اور دیگر کو ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ ربیع الاول کے لیے تمام ٖضروری اقدامات اپنے مقرر وقت پر مکمل کر لیں۔

اور سیکیورٹی کا بھی خاطر خواہ بندوبست کیا جا ئے، اجلاس میں تمام شرکاء نے اپنے محکموں کی جانب سے تمام ضروری اقدامات مقرر وقت میں مکمل کرنے کی یقین دہا نی کر وائی۔

متعلقہ عنوان :