پشاور،ضلعی انتظامیہ کی کاروائی ہشتنگری پھاٹک کے قریب مضر صحت مچھلیوں کے کاروبار میں ملوث8 افراد گرفتار

جمعہ 17 نومبر 2017 21:08

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کر تے ہوئے ہشتنگری پھاٹک کے قریب مضر صحت مچھلیوں کے کاروبار میں ملوث 8 افراد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور اسلام زیب کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحیم نے ہشتنگری پھاٹک کے قریب مچھلیوں کا کاروبار کر نے والے مختلف ہول سیل دکانوں کی چیکنگ کی۔

(جاری ہے)

کاروائی کے دوران 8 دکانوں میں موجود مچھلیوں سے بدبو آ رہی ہے اور دکانوں میں زیادہ تر مچھلیاں گلی سڑی حالت میں تھیں۔ جس پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے برہمی کا اظہار کر تے ہوئے 8 افراد کو گرفتار کر لیا۔ جن کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے تمام مچھلی کا کاروبار کر نے والوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ باسی اور گلی سڑی مچھلیوں کو فروخت نہ کریں بصورت دیگر سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :