پشاور، ضلعی انتظامیہ نے گلا سڑا مضر صحت گوشت فروخت کر نے پرتہکال اور نوتھیہ میں21 دکانوں کو سیل کردیا، مالکان گرفتار

جمعہ 17 نومبر 2017 21:08

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) ضلعی انتظامیہ نے کم عمر بچھڑوں کا اور گلا سڑا مضر صحت گوشت فروخت کر نے پرتہکال اور نوتھیہ میں21 دکانوں کو سیل کر تے ہوئے مضر صحت گوشت کو قبضے میں لے کر ضا ئع کر دیا گیا،جبکہ21 قصا ئیوں کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا گیا۔اس حوالے سے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر پشاوراسلام زیب کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر پشاور محمد مغیث ثنا ء اللہ نے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر معصوم شاہ کے ہمراہ کاروائی کر تے ہوئے تہکال اور نوتھیہ میں قصا ئیوں کی مختلف دکانوں کا معا ئنہ کیا۔

کاروائی کے دوران 21 دکانوں میں مضر صحت کم عمر بچھڑوں اور پانی ملے گوشت کی لائیو سٹاک کے ڈاکٹرنے تصدیق کر دی۔ جس پر دکانوں کو سیل کر تے ہوئے قصائیوں کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ مضر صحت گوشت کو قبضے میں لیتے ہوئے علاقہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں ضائع کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق اس سے پہلے بھی ضلعی انتظامیہ نے ان قصائیوں کو گرفتار کر کے جیل بھجوایا تھا اور بھاری جر مانہ بھی عائد کیا گیا تھا لیکن اس کے با وجود یہ قصا ئی دوبارہ یہ گوشت فروخت کر نے لگے جس پر آج کی کاروائی کر تے ہوئے دکانوں کو سیل کر کے ان کو جیل بجھوا دیا گیا۔

انھوں نے پشاور کے شہریوں کو خبردار کیا کہ خریداری کر تے وقت تسلی کریں کہ کم عمر جانورں کا گوشت نہیں ہے۔ انتظامیہ کے مطابق ان قصا ئیوںکے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :