خواتین ججوں اور تمام ماتحت عدلیہ کے جج صاحبان کے خاندانوں کے ویلفیئر پروگرام پر عملدرآمد شروع ہے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری انوار احمد خان

جمعہ 17 نومبر 2017 21:07

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری انوار احمد خان نے جمعہ کے روز بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کے ویژن کے مطابق کہ خواتین ججوں اور تمام ماتحت عدلیہ کے جج صاحبان کے خاندانوں کے ویلفیئر پروگرام پر عملدرآمد شروع ہے اور پہلے مرد جج صاحبان کیلئے ہیلتھ کلب کا قیام عمل میں لایا گیا اور اب عدلیہ کی رہائشی کالونی میں خواتین جج صاحبان اور جج صاحبان کے خاندانوں کیلئے خواتین کا علیحدہ ہیلتھ کلینک قائم ہونے سے جج صاحبان کے خاندانوں کو بھی تفریح اور دیگر سہولتیں حاصل ہونگی جس سے جج صاحبان کے خاندانوں کی مزید بہتری ہوگی، وہ جمعہ کے روز خواتین ہیلتھ کلب کی افتتاحی تقریب میں خطاب کررہے تھے، تقریب سے بیگم سیشن جج چکوال کے علاوہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مسز نادیہ اکرام اور میڈم سینئر سول جج ایڈمنسٹریشن سائرہ نورین نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر جج صاحبان کے اہل خانہ اور تمام خواتین جج بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

سیشن جج چوہدری انوار احمد خان نے مزید کہا کہ دیگر فوج اور بیوروکریسی کے لئے علیحدہ کلب قائم تھے لہذا اب ملک کے اہم آئینی ادارے عدلیہ کے جج صاحبان کیلئے بھی ایسی سہولتوں کی فراہمی سے یقیناً ضلعی سطح پر عدلیہ کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی۔