ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تقریب تقسیم انعامات

جمعہ 17 نومبر 2017 21:07

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تقریب تقسیم انعامات کی تقریب گورنمنٹ ہائی سکول بلکسر میں منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر مہمان خصوصی تھے، جبکہ ڈی پی او محمد ہارون جوئیہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن عبدالوحید رضا، ڈی ای او سیکنڈری اختر حسین، شفقت محمود، رانا عطاء محمد صدر پاس پنجاب اور معروف ماہر تعلیم پرنسپل منیر پبلک سکول سید منیر حیدر شاہ نے بھی شرکت کی، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کا کسی بھی مہذب معاشرے میں بڑا اعلیٰ مقام ہے لہذا اساتذہ کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ قوم کے نو نہالوں کی فکری اور علمی تربیت کی، ڈی پی او محمد ہارون جوئیہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کرام کو چاہیے کہ وہ طلباء کی کردار سازی کی طرف توجہ دیں، قبل ازیں ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ چوہدری امیر افضل نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا، آخر میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں،