صدر چکوال چیمبر آف کامرس حاجی نذیر سلطان عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس آگئے

جمعہ 17 نومبر 2017 21:07

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) صدر چکوال چیمبر آف کامرس حاجی نذیر سلطان رواں ماہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس آگئے ہیں۔ ایگزیکٹو کمیٹی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد سعودیہ میں مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی نے مسائل کے حل کے لیے ایک میٹنگ کاا نعقاد کیا اورمجھے مہمانِ خصوصی اور بطور صدرچکوال چیمبر آف کامرس مدعو کیا گیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودیہ میں مقیم تاجر برادری کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں کافی مسائل کا سامنا کرنے کے بعد بیرونِ ملک کاروبار کے لیے منتقل ہوئے ہیں ۔ میٹنگ میں موجود کافی کاروباری لوگ پولٹری سے وابستہ تھے اور انہوں نے مرغیوں کی کھاد کے مسائل بتائے اور اس کے علاوہ تمام سیکٹر جن مسائل میں گھرا ہوا ہے ان سے بھی آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

صدر چکوال چیمبر حاجی نذیر سلطان کا تمام بیرونِ ملک مقیم کاروباری حضرات کو متوجہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا اپنا ملک ہے اور وہاں کے مسائل ہمارے اپنے مسائل ہیں اور ان تمام مسائل کو گورنمنٹ کے ساتھ مل کر حل کیا جا سکتا ہے چاہے وہ ٹیکس سے متعلقہ ہوں یا کسی انفرادی شعبہ سے متعلق ہو ۔

انہوں نے نے تمام حاضرین کو یقین دلایا کہ چکوال چیمبر آف کامرس تاجروں کے مفاد کا ادارہ ہے اور اس کا مقصد کاروبار کے مسائل کا حل ہے اور یہی اولین ترجیح ہے

متعلقہ عنوان :