تعلیمی بورڈ سکھر نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا

جمعہ 17 نومبر 2017 21:07

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2017ء)ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر نے ایس ایس سی پارٹ 2 میٹرک سائنس اور جنرل گروپ کے سپلیمنٹری امتحان2017 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے نتائج کے مطابق سائنس گروپ میں 12 طلبہ نے اے ون گریڈ حاصل کیا ہے ۔

(جاری ہے)

سکھر تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر امتحانات عبدالسمیع سومرو کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق سیکنڈری اسکول سرٹیفیکیٹ پارٹ 2 میٹرک سائنس گروپ کے سپلیمنٹری امتحانات میں کل 3952 طلبہ نے حصہ لیا جن میں سے 3633 کامیاب اور 318 طالب علم فیل ہوئے جبکہ 12 طالب علم اے ون گریڈ حاصل کیے اسی طرح 115 طالب علم اے گریڈ،439 بی،1592 سی ، 1449 ڈی اور 6 ای گریڈ میں پاس ہوئے جبکہ ایک طالب علم کا نتیجہ روک لیا گیا مجموعی طور پر کامیاب طالب علموں کی شرح 91.93 فیصد رہی جبکہ میٹرک جنرل گروپ کے امتحانات میں 272 طلاب علموں میں سے 226 طالب علم کامیاب ہوئے جبکہ 46 طالب علم فیل ہوئے جنرل گروپ کے دوامیدوار اے گریڈ میں،11 بی،62 سی،140ڈی میں اور 11امیدوار ای گریڈ میںکامیاب ہوئے جنرل گروپ کی شرح 83.09 فیصد رہی۔

#