پیمرا کی غیر قانونی DTHرکھنے پر دوکانداروں کیخلاف کاروائی تیز ہو گئی

جمعہ 17 نومبر 2017 21:07

پیمرا کی غیر قانونی DTHرکھنے پر دوکانداروں کیخلاف کاروائی تیز ہو گئی
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2017ء) پاکستان الیکڑونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا ) سکھر ریجن کی جانب سے سکھر میں غیر قانونی DTHاور CLINEریسورس رکھنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی مزید تیز ہو گئی ہیں گذشتہ روز سکھر پیمرا کی ٹیم ریجنل مینجر خرم آفتاب میمن ، ڈپٹی جنرل مینجر سید مدثر علی شاہ ، کسٹم انٹیلجنس کے ڈپٹی ڈائریکٹر مختیار احمد شیخ کے ہمراہ سکھر کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے 287غیر قانونی DTHریسور س و دیگر آلات ضبط کر کے کسٹم ٹیم کے حوالے کر دیئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :