خیرپور پولیس کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف سکھر کے مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 17 نومبر 2017 21:05

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2017ء) خیرپور پولیس کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف پرانہ سکھر کے علاقے نمائش گرائونڈ کے مکینوں کیبڑی تعداد نے گذشتہ روز خیرپور پولیس کی جانب سے گرفتار ہونے والے شخص شبیر شیخ کی تشدد شدہ نعش کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے میں شامل مقتول کے ورثاء والد عبدالہدی ، بھائی غلام حیدر و دیگر کا کہنا تھا کہ چیف انجنیئر پبلک ہیلتھ سکھر شمس الدین کے کہنے پر خیرپور پولیس کی بھاری نفری نے شبیر احمد شیخ جو کہ پبلک ہیلتھ میں ڈرائیور تھا اس پر الزام عائد کیا کہ اس نے تین لاکھ روپے چوری کئے ہیں اسے گرفتار کیا اور خیرپور لے جا کر اسے سخت تشدد کیا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہو گئی ہے پولیس نے اس کی تشدد شدہ نعش پرانہ سکھر گھر کے قریب پھینک دی مظاہرین نے بالا حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے خیرپور پولیس اور چیف انجنیر کی زیادتیوں کا نوٹس لیتے ہوئے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مقتول کے ورثاء کو انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :