وزیراعلی بلوچستان کی پروفیسر فضل حق میر کی جلد صحت یابی کی دعا

جمعہ 17 نومبر 2017 21:04

وزیراعلی بلوچستان کی پروفیسر فضل حق میر کی جلد صحت یابی کی دعا
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے ممتاز ماہر تعلیم دانشور اور مذہبی سکالر پروفیسر فضل حق میر جو کہ ان دنوں علیل اور زیر علاج ہیں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے علم و ادب کے شعبہ میں انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں مکمل صحت یابی عطا کرے تاکہ وہ پھرسے تعلیم کے شعبہ میں اپنی خدمات کی انجام دہی جاری رکھ سکیں۔

متعلقہ عنوان :