Live Updates

عمران خان نے رکن قومی اسمبلی داور کنڈی کو تحریک انصاف سے نکال دیا

داور کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان واقعہ پر غلط بیانی سے کام لیا، چیئرمین تحریک انصاف

جمعہ 17 نومبر 2017 20:46

عمران خان نے رکن قومی اسمبلی داور کنڈی کو تحریک انصاف سے نکال دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران نے پارٹی کے ممبر قومی اسمبلی داور کنڈی کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کردیا،اور کہا کہ داور کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے واقعہ پر غلط بیانی سے کام لیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے بیان میں عمران خان نے ایم این اے داور کنڈی کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ داور کنڈی نے لڑکی کے ساتھ ہونے والی بے حرمتی کے واقعہ پرٖغلط بیانی سے کام لیا ۔ انہوں نے کہاکہعلی امین گنڈا پور پر لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نظر نہیں آئی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات