آرمی چیف کی شہید کیپٹن جنید حفیظ کے گھر آمد،اہلخانہ سے ملاقات،قبر پر پھول چڑھائے ..
تازہ ترین : 1

آرمی چیف کی شہید کیپٹن جنید حفیظ کے گھر آمد،اہلخانہ سے ملاقات،قبر پر پھول چڑھائے

جنرل قمر جاوید باجوہ نے مادر وطن کی خاطر عظیم قربانی پر شہید اور انکے اہلخانہ کو خراج تحسین پیش کیا،آئی ایس پی آر

آرمی چیف کی شہید کیپٹن جنید حفیظ کے گھر آمد،اہلخانہ سے ملاقات،قبر ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید اسلام آباد میں شہید کیپٹن جنید حفیظ کے گھر گئے اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کرکے تعزیت کا اظہار کیا۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید اسلام آباد میں شہید کیپٹن جنید حفیظ کے گھر گئے اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کرکے تعزیت کا اظہار کیا۔آرمی چیف نے شہید کیپٹن جنید حفیظ کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔کیپٹن جنید حفیظ نے 13نومبر کو باجوڑ میں شہید ہوئے ۔آرمی چیف نے مادر وطن کی خاطر عظیم قربانی پر شہید اور انکے اہلخانہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/11/2017 - 20:46:33

اپنی رائے کا اظہار کریں