لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے دنیا نیوز کو من گھڑت خبر شائع کرنے پرقانونی نوٹس جاری کر دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 17 نومبر 2017 20:20

لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے دنیا نیوز کو من گھڑت خبر شائع کرنے پرقانونی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16نومبر۔2017ء) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے دُنیا ٹی وی چینل کو قا نونی نوٹس جاری کرتے ہوئے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ 17-11-2017کو دنیا چینل پر شائع کی گئی خبربے بنیاد،جھوٹی اور من گھڑت ہے، جس میں یہ کہا گیا تھا کہ نیب لاہور کے اہلکاروں نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کے آفس میں چھاپا مار کر دفتری ریکارڈ کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے ۔

(جاری ہے)

قانونی نوٹس میں مزیدکہا گیا کہ ایسا کوئی واقعہ رونماں ہی نہیں ہوا ،اور ایسی بے بنیاد، جھوٹی اور من گھڑت خبر سے ہمارے موکل کی ساکھ بُری طرح متاثر ہوئی ہے ۔اِس خبر کے شائع ہونے کے باعث میرے موکل کی ٹیم کو ساکھ خراب ہونے پر ذہنی اذیت کا سامنا ہے، جو ساکھ انہوں نے ایک عرصہ تک فیلڈ میں اپنی خدمات پیش کر کے حاصل کی تھی۔ قانونی فرم سی کے آر اینڈ ضیاء کے ایڈووکیٹ چوہدری عطا الہی کی جانب سے جاری کردہ قانونی نوٹس میں لکھا ہے کہ خبر کی تردید اورہمارے موکل کے تاثرات اور موقف واضح کرنے کیلئے چینل کو تین دن کا وقت دیا گیا ہے، بصورت دیگر قانونی کاروائی پر تمام تر نتائج کا ذمہ دار دنیا نیوز چینل ہو گا

متعلقہ عنوان :