افغانستان میں تین ہزار کے قریب فوجیوں کی تعیناتی کا عمل مکمل کر لیا گیا ،پینٹاگون

جمعہ 17 نومبر 2017 20:53

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2017ء) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ افغانستان میں تین ہزار کے قریب فوجیوں کی تعیناتی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔جرمن میڈیا کے مطابق افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن کی درخواست پر اضافی فوجیوں کی تعیناتی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پینٹاگون کے جوائٹ اسٹاف ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل کینیتھ میکنزی نے تصدیق کی ہے کہ فوجیوں کی افغانستان روانگی کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ اِس تعیناتی کے بعد افغانستان میں امریکی فوجیوں کی مجموعی تعداد چودہ ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ نئے امریکی فوجی افغان فوج کی تربیت کے علاوہ عسکری آپریشنز میں ان کو رہنمائی بھی فراہم کریں گے۔۔

متعلقہ عنوان :