فیصل آباد،ڈولفن پولیس فورس کوڈیوٹی کے دوران مشکوک افراد اورون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لے سکتے ہیں ،سی پی او

جمعہ 17 نومبر 2017 20:52

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2017ء) ڈولفن پولیس فورس کوڈیوٹی کے دوران اپنے گردونواح مشکوک افراد و سامان کو چیک کرسکتے ہیں اورون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بھی فوری ایکشن لیںاور15پر موصول ہونے والی کالز پر فوری طور پرفرسٹ رسپانڈ کریں سی پی او فیصل آباد اطہر اسماعیل نے فیصل آباد ڈولفن فورس کو ڈیوٹی پر روانہ ہونے سے قبل بریف کیا ۔

اس موقع پرڈولفن فورس کے تمام اہلکاروں کو پولیس لائینز پریڈ گراونڈ میں فالن کیا گیا۔ سی پی او فیصل آباد کے ہمراہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر حافظ غلام مہتدا و دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔سی پی او فیصل آبادنے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے ڈولفن بنانے کے مقصدسے فورس کو آگاہ کیا۔اور مزید بتلایا کہ آئی جی پنجاب کو آپ سے کیا توقعات ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈولفن فورس کے جوانوں کو ان کی ڈیوٹی کے دوران ایس اُو پیز کے بارے میں بریفنگ دی۔ڈولفن فورس کے سپروائزری افسران کو ان کی ذمہ داری سے آگاہ کیاتا کہ ان کو معلوم ہو سکے کہ فورس کو بنانے کا کیا مقصد ہے اور ان سے کس طرح اور کیا کام لینا ہے ۔سی پی اوفیصل آباد نے ڈولفن فورس کے جوانوںسے مزید کہاکہ آپ ایک نئی فورس کے طور پرپنجاب پولیس کا حصہ بنے ہیںمجھے امید ہے کہ آپ اپنے فرائض احسن طریقہ سے سرانجام دیتے ہوئے نا صرف لوگوں کے جان و مال کا تحفظ کریں گے بلکہ شہریوں کو کسی بھی مشکل کی صورت میں مدد کر کے ڈولفن فورس اور پنجاب پولیس کے امیج کو بہتر بنایں گے۔۔امید کرتا ہوں کہ آپ اسی عزم ،جوش و ولولہ کے سا تھ اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :