سرگودھا، آر پی او ڈاکٹر محمد اختر عباس کی جاری اور نئی سالانہ ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لینے کیلئے کانفرنس روم میں میٹنگ

ریجن میں جاری اور نئی سالانہ ترقیاتی سکیموں کا علیحدہ علیحدہ جائزہ لیا گیا آر پی او سرگودھا ڈاکٹر محمد اختر عباس نے ان سکیموں پر کام کی رفتار اور ٹھیکیدار کی کارکردگی کوبھی چیک کیا

جمعہ 17 نومبر 2017 20:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2017ء) ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ڈاکٹر محمد اختر عباس نے جاری اور نئی سالانہ ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لینے کیلئے کانفرنس روم میں ایک میٹنگ کی صدارت کی اس میٹنگ میں ریجن ہذا میں جاری اور نئی سالانہ ترقیاتی سکیموں کا علیحدہ علیحدہ جائزہ لیا گیا۔ آر پی او سرگودھا ڈاکٹر محمد اختر عباس نے ان سکیموں پر کام کی رفتار اور ٹھیکیدار کی کارکردگی کوبھی چیک کیا۔

ایکسین بلڈنگ سرگودھا نے ضلع سرگودھا میں جاری ترقیاتی سکیموں کے متعلق آر پی او سرگودھا کو بریفنگ دی۔آر پی او سرگودھا نے تھانہ سلانوالی، چوکی فروکہ اور پولیس لائن میں آٹھ واچ ٹاورز پر کام کی رفتار کو سست قرار دیا۔ایکسین سرگودھا نے کہا کہ رہائش و دفتر ڈی ایس پی سٹی اور صدر سرگودھا پر 15دسمبر تک کام مکمل ہو جائے گا جب کہ رہائش و دفتر ڈی ایس پی کوٹ مومن پر کام جنوری تک مکمل کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

مزید ایکسین نے بتایا کی رہائشگاہ ایس پی انوسٹی گیشن اور ایس پی لیگل کو جلد مکمل کر لیں گے۔ چار عدد فلیٹ ڈی آئی جی سٹاف کالونی کا ٹینڈر ہو گیا ہے اور فنڈز بھی جاری ہو چکے ہیں اس سکیم پر اسی ہفتہ کام شروع کر دیا جائے گا۔ اس کے بعد ایکسین خوشاب نے زیر تعمیر پولیس اسٹیشن سٹی جوہر آباد،ڈی پی او ہاوس خوشاب ،ایس ڈی پی او مٹھہ ٹوانہ دفتر و رہائش اورتھانہ نور پور کے بارے میں بریفنگ دی ۔

مزید بتایا کہ اس سال دسمبر تک پولیس اسٹیشن جوہر آباد کی تکمیل مکمل ہو جائے گی۔باقی تمام پروجیکٹس پر کام جاری ہے۔ڈی پی او میانوالی نے زیر تعمیر دریائی چیک پوسٹوں کے کام کی پراگریس کے متعلق آگاہ کیا۔ محمد شریف والی پندرہ دسمبر تک جب کہ علو والی اور کنڈل چیک پوسٹ 31دسمبر تک مکمل ہو جائے گی۔ ،پولیس اسٹیشن داودخیل مکمل ہو چکا ہے۔ تھانہ مکڑوال،تھانہ چھدرو، باونڈری وال ڈی پی او ہاوس اور ایس پی انوسٹی گیشن کی رہائش گاہ پر جاری کام سے متعلق آگاہ کیا۔

ڈی پی او بھکر نے زیر تعمیر پولیس اسٹیشن دریا خان اور رہائش و دفتر ایس ڈی پی او دریا خان پر جاری کام سے متعلق آگاہ کیا۔ایس پی پی ٹی ایس نے پولیس ٹریننگ سکول میں جاری سات سکیموں جن میں فلٹریشن پلانٹ،فائرنگ رینج،پریڈ گراوند اور پرنسپل آفس شامل ہیں کی پراگریس کے بارے میں آر پی او سرگودھا کو آگاہ کیا۔ ایس پی سی ٹی ڈی نے ضلع سرگودھا ،میانوالی اور بھکر میں زیر تعمیر پروجیکٹس کے بارے میں آر پی او سرگودھا کو بریفنگ دی اور کہا کہ تمام جاری شدہ فنڈز کے استعمال کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور تعمیراتی کام اچھے طریقے سے جاری ہے آر پی او سرگودھا نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام سکیمیں جو تکمیل کے قریب ہیں ان میںسنیٹری کا سامان،بجلی کی تاریں اور ٹائلیں اچھی کوالٹی کی استعمال کریں اور جن سکیموں کے فنڈز ابھی تک جاری نہ ہوئے ہیں ان سکیموں کے فنڈز جاری کروانے کا تحرک کریں تاکہ ان سکیموں کو بروقت مکمل کیا جا سکے اس میٹنگ میںڈی پی او سرگودھا کیپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل چوہدری، ایس پی پی ٹی ایس محمد ممتاز ، چاروں اضلاع کے ایکسین بلڈنگ ، ڈی ایس پی آر آئی بی فاروق سلطان، انسپکٹر اظہر اقبال سپیشل برانچ، نمائندہ سی ٹی ڈی، ریجنل انچارج بلڈنگ آر پی او آفس فہد حنیف،چاروںاضلاع کے ایس ڈی او بلڈنگ و انجنئیر اور چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز کے فوکل پرسنز نے بذات خود میٹنگ میں شرکت کی جب کہ باقی تینوں اضلاع کے ڈی پی اوز بذریعہ ویڈیو لنک میٹنگ میں شریک ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :