سرگودھا،آر پی او کی زیر صدارت زیر تعمیر پولیس کمانڈ کنڑول اینڈ کمیونیکیشن سنٹر برائے سیف سٹی پروجیکٹ کے سلسلہ میں میٹنگ

پروجیکٹ کی پہلی چھت پندرہ دسمبر ، دوسرے حصے کی چھت 30دسمبر تک مکمل ہو جائے گی،اجلاس کو سپرٹنڈنگ انجنئیر کی بریفنگ

جمعہ 17 نومبر 2017 20:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2017ء) ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد اختر عباس کی زیر صدارت زیر تعمیر پولیس کمانڈ کنڑول اینڈ کمیونیکیشن سنٹر برائے سرگودھا سیف سٹی پروجیکٹ کے سلسلہ میںس میٹنگ منعقد ہوئی اس میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی لاہور کی ٹیم نے بذریعہ ویڈیو لنک میٹنگ میں شرکت کی جب کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا کیپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل چوہدری،سپریٹنڈنگ انجنئیرسرگودھا، ایکسین بلڈنگ سرگودھا خالد محی الدین، ڈی ایس پی آر آئی بی فاروق سلطان ، ایس ڈی او بلڈنگ، کنسلٹنٹ اور بلڈنگ کلرک بذات خود میٹنگ میں شریک ہوئے آر پی او سرگودھا کو سپرٹنڈنگ انجنئیر نے زیر تعمیر سیف سٹی پروجیکٹ کی پراگریس کے بارے میں بتایا کہ اس پروجیکٹ کی پہلی چھت پندرہ دسمبرتک مکمل ہوجائے گی جب کہ دوسرے حصے کی چھت 30دسمبر تک مکمل ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

آر پی او سرگودھا ڈاکٹر محمد اختر عباس نے کہا کہ ایکٹیوٹی چارٹ جو کہ آپ لوگوں نے خود تیار کیا تھا اس کے مطابق 22دسمبر تک آپ لوگوں نے یہ پروجیکٹ مکمل کرنا تھا لیکن آپ لوگ اپنے تیار کیے ہوئے ایکٹیوٹی چارٹ سے کافی پیچھے ہیں۔آر پی او سرگودھا نے اس پروجیکٹ کی تکمیل میں سست روی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔آر پی او سرگودھا نے مزید کہا کہ 40چک بائی پاس کے رہائشی پروجیکٹ پر بھی ابھی تک کام شروع نہیں ہو سکا۔

محکمہ بلڈنگ کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ زیر تعمیر پنجاب پولیس کمانڈ کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سنٹر کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کریں۔ اس پروجیکٹ پر ہونے والے کام کی پیش رفت سے متعلق ہر ہفتے مجھے تحریری طور پر آگاہ کیا جائے۔مزید آر پی او سرگودھا نے سیف سٹی اتھارٹی لاہور کو بھی پولیس لائن میں زیر تعمیر سیف سٹی پروجیکٹ اور 40چک بائی پاس کے رہائشی پروجیکٹ پر کام کی سست روی کے بارے میں آگاہ کیاآر پی او سرگودھا ڈاکٹر محمد اختر عباس نے میٹنگ کے شرکاء سے کہا کہ سرگودھا سیف سٹی پروجیکٹ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ترجیہی سکیم ہے۔

یہ پروجیکٹ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور دہشت گردی کے قلع قمع کے لیے ایک سنگ میل کی حثیت رکھتا ہے۔ یہ بہتر کمیونٹی پولیسنگ اور سیکیورٹی مہیا کرنے کے لیے ہے ۔اس لیے اس کے کام میں سست روی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :