نیرا آل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ کا چوتھا روز

تمام ایج گروپس کے کوارٹرفائنلز اور سیمی فائنلز مکمل ہوگئے آج ٹورنامنٹ کے فائنلز کھیلے جائیں گے ۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ ہوں گے

جمعہ 17 نومبر 2017 20:38

نیرا آل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ کا چوتھا روز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2017ء) پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نیرا آل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے چوتھے روز تمام ایج گروپس کے کوارٹرفائنلز اور سیمی فائنلز مکمل ہوئے۔ اس موقع پر سیکرٹری پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن رشید ملک، عارف قریشی، رافم گروپ کے مارکیٹنگ منیجر شاہد ریاض اور دیگر بھی موجود تھے۔

آج ٹورنامنٹ کے فائنلز کھیلے جائیں گے ۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ ہوں گے۔ اختتامی تقریب ساڑھے تین بجے ہوگی۔ مینزسنگل کے پہلے سیمی فائنل محمد عابد نے مدثر مرتضیٰ کو 6-3, 6-1 سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل عقیل خان نے شہزاد خان کو 6-4, 6-4 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔قبل ازیں مینز سنگل کے کوارٹرفائنل میں شہزاد خان نے مزمل مرتضیٰ کو 6-1, 5-7, 7-5 سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

لیڈیز سنگل کے پہلے سیمی فائنل میں سارہ منصور نے نور ملک6-1, 6-1 سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں اوشنا سہیل نے سارہ محبوب کو 6-4, 6-2 سے ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ قبل ازیں لیڈیز سنگل کے پہلے کوارٹرفائنل میں سارہ منصور نے عشنا بابر کو 6-0, 6-1 سے، نور ملک نے فورسیڈ عشاء جواد کو 6-1, 6-0 سے ، سارہ محبوب نے ماہا سعید کو 6-0, 6-1 سے، اوشنا سہیل نے شمزہ طاہر کو 6-0, 6-2 سے ہرا یا۔

انڈر 14 کے کوارٹرفائنلز میں فرمان شکیل نے نعلین عباس کو 4-0, 4-0 سے، عبدالصمد اریجو نے محمد مہاتیر کو 2-4, 4-2,5-4 سے ، اشیش کمار نے حمزہ رومان کو 3-5, 4-1, 4-0 سے، حسن علی نے عبدالحنان کو 4-0, 4-1 سے ہرا کر سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کیا جو ابھی جاری تھے۔ مینز ڈبلز کے کوارٹرفائنلز میں عقیل خان اور شہزاد خان نے احمد بابر اور یوسف خان کو 6-3, 6-2 سے، مزمل مرتضیٰ اور مدثر مرتضیٰ نے عباس خان اور شاہد آفریدی کو 6-1, 6-2 سے، ایم وقاص اور ہیرا عاشق نے اسرار گل اور اکرام اللہ کو 6-2, 6-2 سے، محمد عابد اور عثمان رفیق نے ابدال حیدر اور ملک عبدالرحمان کو 6-2, 6-0 سے ہرایا۔

مینز ڈبلز کے پہلے سیمی فائنل میں عقیل خان اور شہزاد خان نے مزمل مرتضیٰ اور مدثر مرتضیٰ کو 6-1, 7-5 سے ہرایا دیگر میچز ابھی جاری تھے۔