پاکستان علما ء کونسل کا انتخابی اصلاحات بل میں عقیدہ ختم نبوت کی مکمل بحالی پر اطمینان کا اظہار

ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے ہر سطح پر جدوجہد کرنے کا عزم کرتے ہیں ، قوم جاننا چاہتی ہے بل سے ختم نبوت سے متعلق شقیں کیوں ختم کی گئیں ، حافظ طاہر محمود اشرفی تحریک لبیک یار سول اللہ اور حکومت مذاکرات کے ذریعے دھرنے کا معاملہ حل کرنے کی ضرورت ہے ، چیئرمین پاکستان علماء کونسل

جمعہ 17 نومبر 2017 20:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2017ء) پاکستان علما ء کونسل کے چیرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے انتخابی اصلاحات بل میں عقیدہ ختم نبوت کی مکمل بحالی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے ہر سطح پر جدوجہد کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ انتخابی اصلاحات کے بل سے ختم نبوت کے متعلق شقیں کیوں ختم کی گئی تھیں انہوں نے تحریک لبیک یار سول اللہ اور حکومت مذاکرات کے ذریعے دھرنے کا معاملہ حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا اسی طرح ملک بھر میں پاکستان علماء کونسل اور وفاق المساجد پاکستان کے زیر اہتمام یوم تحفظ ختم نبوت کے موقع پر جمعتہ المبارک کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے مقررین پاکستان علماء کونسل کے مرکزی وائس چیئرمین مولانا محمد ایوب صفدر (گوجرانوالہ )، مولانا عبد الکریم ندیم (رحیم یار خان ) ،علامہ عبد الحق مجاہد (ملتان)، مولانا عبد الحمید وٹو (قلعہ دیدار سنگھ) ، مولانا اسد اللہ فاروق (لاہور) ، مولانا اسعد زکریا (کراچی)، مولانا محمد ادریس قاسمی (فیصل آباد) ، مولانا محمد شفیع قاسمی (ساہیوال)، حاجی محمد طیب قادری (ننکانہ )، مولانا نعمان حاشر ، مولانا طاہر عقیل اعوان(راوالپنڈی) ، مولانا عبد الحمید صابری ، مولانا محمد اشفاق پتافی(اسلام آباد )، مولانا عمر عثمانی (گجرات) ، مولانا انوار الحق مجاہد ، شبیر یوسف گجر (ملتان) ، مولانا اسید الرحمن ، مولانا عبد الحکیم اطہر،قاری زبیر زاہد، مولانا اسلام الدین ، قاری محمد اسلم قادری (لاہور) ، مولانا حسان احمد حسینی (ڈسکہ ) ، مولانا محمد خورشیدنعمانی (بہاولنگر) ، مولانا فہیم الحسن فاروقی (شیخوپورہ) ، مولانا رسال الدین آزاد (قصور) ، میاں راشد منیر (سیالکوٹ) ، مولانا عاصم شاد ، مولانا عبد الوحید فاروقی (ناروال )، مولانا امجد محمود معاویہ (گوجرانوالہ)، مولانا ابو بکر حمزہ (چکوال) ، مولانا حبیب الرحمن عابد ، مولانا طیب گورمانی (فیصل آباد) ، مولانا سعد اللہ لدھیانوی (ٹوبہ ٹیک سنگھ ) ، مولانا محمد شکیل قاسمی (اوکاڑہ) ، مفتی عمر فاروق (خانیوال) ، مولانا عبد الغفار شاہ حجازی (لودھراں)، مولانا تنویر احمد (بہاولپور) ، مولانا محمد احمد مکی (مظفر گڑھ)، مولانا محمد اصغر کھوسہ (ڈیرہ غازی خان )، مولانا سعد اللہ شفیق ، مولانا احمد ندیم (رحیم یار خان )، مولانا عبد المجید پتافی ، مولانا اعظم فاروقی (کراچی) اور دیگر نے ملک کے مختلف شہروں میں جمعتہ المبارک کے اجتماعات سے خطاب کیا پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے جامع مسجد مصطفی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قادیانیوں کے متعلق آئین پاکستان واضح ہے کسی گروہ یا جماعت کو آئین پاکستان کی مخالفت کا حق نہیں دیا جا سکتا ، انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت انتخابی اصلاحات کے قانون سے ختم نبوت کے متعلق حلف نامہ اور شقوں کو ختم کر کے ملک میں اضطرابی کیفیت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی جسے پاکستانی قوم نے ناکام بنا دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول ماہ تحفظ ختم نبوت کے طور پر منایا جائے گا اور 23 نومبر کو لاہور میں اور 27 نومبر کو اسلام آباد میں سیرت خاتم الانبیاء کانفرنسیں ہوں گی جس سے مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین اور مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ خطاب کریں گے ۔ ملک بھر میں جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں امریکہ کی طرف سے توہین رسالت ؐ کے قانون کے خاتمے کے مطالبہ کی بھرپور مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت امریکی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کروائے۔۔۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :