الیکشن کمیشن نے 7 دسمبر کو قومی ووٹر ڈے کے طور پرمنانے کیلئے انتظامات شروع کر دئیے

جمعہ 17 نومبر 2017 20:20

الیکشن کمیشن نے 7 دسمبر کو قومی ووٹر ڈے کے طور پرمنانے کیلئے انتظامات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2017ء) الیکشن کمیشن نے 7 دسمبر کو قومی ووٹر ڈے کے طور پرمنانے کیلئے انتظامات شروع کر دئیے ہیں اس حوالے سے مرکزی تقریب ایون صدر میں منعقد ہوگی جبکہ چاروں صوبوں کے گورنر ہائوسز اور تمام اضلاع میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کی منصوبہ بندی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی 7دسمبر کو قومی ووٹر ڈے کے طور پر منایا جائے اس سلسلے میں مرکزی تقریب ایوان صدر میں ہوگی جس کے مہمان خصوصی صدر مملکت ہوں گے اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا سمیت الیکشن کمیشن کے ممبران ،سول سوسائٹی اورگورنمنٹ اداروں کے 700 افسران شریک ہوں گے جبکہ صوبائی سطح پر چاروں گورنرز ہاؤسز میں تقریبات منعقد ہوں گی جس میں گورنر ز صاحبان مہمان خصوصی ہوں گے ان تقریبات میں چاروں صوبائی الیکشن کمشنر ز صاحبان خطاب کریں گے اور 2018 کے انتخابات کے حوالے سے ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے پر زور دیں گے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ڈویڑن اور ضلعی سطح پر ووٹر آگاہی واک ہوگی۔ جس میں میڈیا سول سوسائٹی خواتین تنظیمیں او رعوام شرکت کریں گے۔ 7 دسمبر کو قومی ووٹر ڈے کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ 7 دسمبر کو قومی ووٹر ڈے کے حوالے سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کی طرف سے چاروں صوبائی الیکشن کمشنر کو خصوصی ہدیات دی کہ قومی ووٹر ڈے کے حوالے سے کامیاب بنانے کے لئے بھر پور انتظامات کیے جائیں۔۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :