آرمی چیف شہید کیپٹن جنید حفیظ کے گھرپہنچ گئے، اہلخانہ سےاظہارہمدری اورتعزیت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 17 نومبر 2017 20:02

آرمی چیف شہید کیپٹن جنید حفیظ کے گھرپہنچ گئے، اہلخانہ سےاظہارہمدری ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 نومبر2017ء ) : کیپٹن جنید حفیظ کے گھرپہنچ گئے،آرمی چیف نے کیپٹن جنید کے اہلخانہ سے ملاقات کرکے اظہارتعزیت کیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ آج شہیدکیپٹن جنید حفیظ کے گھرپہنچ گئے۔آرمی چیف نے شہید کیپٹن کے اہلخانہ سے ملاقات میں اظہارتعزیت کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ عظیم قربانی پرشہیدکیپٹن اور ان کے اہلخانہ کوخراج عقیدت پیش کیا۔آرمی چیف نے شہیدکیپٹن جنید کی قبرپرحاضری دی ،پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہاکہ کیپٹن جنید حفیظ شہید نے مادروطن کیلئے عظیم قربانی دی ہے۔واضح رہے کیپٹن جنید حفیظ 13نومبرکوپاک افغان بارڈرپر سرحد پار سے دہشتگردحملے میں شہید ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :