ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی قیمت پر تماشا لگانے کی کوشش کرنیوالے سیاسی عناصر قوم پر رحم کریں، شہباز شریف
عوام بے بنیاد الزامات اور جھوٹ کی سیاست نہیں بلکہ ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ کی اراکین قومی اسمبلی سے گفتگو
جمعہ 17 نومبر 2017 20:18
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام بے بنیاد الزامات اور جھوٹ کی سیاست نہیں بلکہ ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔ اپنے صوبے میں بدترین کارکردگی دکھانے والے صرف دشنام طرازی کی سیاست کر رہے ہیں۔
جھوٹ کے منصوعی سہارے کے ذریعے باشعور عوام کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا۔ جھوٹ کے پائوں نہیں ہوتے ۔اس لئے ہر موقع پر جھوٹ بولنے والوں کو ندامت کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ سچ اور حق ہر قدم پر سرخرو ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی قیمت پر تماشا لگانے کی کوشش کرنے والے سیاسی عناصر قوم پر رحم کریں۔ عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے اسے ہر حال میں پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو مشکلات کی راہ سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا ہے اور منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کرکے نئی مثال قائم کی ہے۔ مخالفین جو مرضی کہتے رہیں ہم عوامی خدمت کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے پرعزم ہیںاورملک و قوم کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کیلئے دن رات ایک کر رکھا ہے۔ عوام کی خدمت کے لئے بھرپور جذبے سے کام کر رہے ہیں اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ہم نے قومی وسائل شفاف طریقے سے قوم پر صرف کئے ہیں۔ زمینوں پر قبضے اور اربوں روپے کے قرضے معاف کرانے والے آج کس منہ سے کرپشن کیخلاف واویلا کرتے ہیں۔ بے بنیاد الزامات لگانے والے پہلے اپنے کرپشن آلودہ گریبان میں جھانکیں۔ باشعور عوام جان چکے ہیں کہ شکست خوردہ عناصر کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے سربراہ کی تمام تر سیاست دشنام طرازی اور جھوٹ پر مبنی ہے اور یہ پاکستان میں انتشار ،جھوٹ اور منافقت کی سیاست کے بانی ہیں۔ با شعور عوام ملک کو آگے بڑھنے سے روکنے والوں کو اپنے عزائم میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹریز عالم داد لالیکا، چوہدری ارمغان سبحانی اور رکن قومی اسمبلی طاہر بشیر چیمہ شامل تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.